ایران اور آسٹریلیا کے درمیان فضائی حمل و نقل کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
Nov ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریلیا نے ایئروناٹکس اور فضائی نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی دو دستاویزات پر دستخط کئے.
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے تعاون اور ایران کی قومی ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلوی وزارت علاقائی ترقی اور انفراسٹرکچر کے مذاکرات کے بعد ان معاہدوں پر آسٹریلیا کے دارالحکومت 'کینبرا' میں دستخط ہوئے۔.
ان معاہدوں کے تحت، دونوں ممالک فضائی اور ہوابازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دیں گے اور اس مقصد کے لئے عملی اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کریں گے-
اس معاہدے کے تحت، دونوں ممالک کے جہازوں کا ایک دوسرے کی فضائی حدود کا استعمال، ایک دوسرے کے ہوائی اڈوں میں جہازوں کی لینڈنگ اور اڑان، ایئروناٹکس سہولیات کی فراہمی خاص طور پر دونوں ملکوں کے اہم شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ممکن ہوگا.