ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلواکیہ
Nov ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مشرقی یورپ کے تین ملکوں کے جاری دورے میں جمعرات کی صبح سویرے اسلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاؤ پہنچے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے اس دورے میں اسلواکیہ کے اپنے ہم منصب کے علاوہ اس ملک کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
محمد جواد ظریف اپنے اس دورے کے پہلے مرحلے میں اسلواکیہ کی وزارت خارجہ کے ریسرج انسٹیٹیوٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے اس دورے میں ایران اور اسلواکیہ کے مشترکہ تجارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ کے اس دورے میں تیس ارکان پر ایران کے اقتصادی ماہرین اور شخصیات بھی ہمراہی کررہی ہیں۔