تہران میں سلووینیا کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں سلووینیا کے صدر کا سرکاری استقبال کیا۔
سلووینیا کے صدر بوروت باہور آج صبح ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلی وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا گیا۔
ایران اور سلووینیا کے صدور نے استقبالیہ تقریب کے بعد دوطرفہ مذاکرات کا آغاز کیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلی رتبہ وفود کے مذاکرات منعقد ہوگئے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے در میان دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا اور تمام شعبوں میں تہران- لیوبلیانا کے تعلقات کے فروغ کے موضوع پر تبادلی خیال کیاگیا۔
سلووینیا کے چیمبر آف کامرس کے صدر نے اس دورے کے دوران ایران اور سلووینیا کی کمپنیوں کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط ہونے کی خبر بھی دی ہے۔
سلووینیا کے صدر کے ساتھ پچاس فراد پر مشتمل ایک اقتصادی اور تجارتی وفد بھی ایران کے دورے پر ہے۔