Nov ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • سلووینیا کے صدر کا ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

سلووینیا کے صدر نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں سمیت تمام میدانوں میں تعلقات کے فروغ کو اپنے دورہ ایران کا اہم ترین مقصد قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر باروت پاخور نے کہا کہ ہر ملک کی پارلیمنٹ جمہوریت کا اہم مرکز ہوتی ہے۔ صدر باروت پاخور نے کہا کہ انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے تہران میں سلووینیا کے سفارت خانے کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سلووینیا باہمی احترام و اعتماد اور مشترکہ مفادات کے دائرے میں رہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

سلووینیا کے صدر کا کہنا تھا کہ بلاشبہ سلووینیا اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے عالمی امن وسلامتی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ سلووینیا کے صدر، پیر کے روز ایران حکام کے ساتھ بات چیت کی غرض سے اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے۔

ٹیگس