عراقی سیاست میں خودمختاری پر تاکید، امریکی مداخلت مسترد
عراق کے سیاسی اتحاد دولت قانون نے کہا ہے کہ امریکہ عراق پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، داخلی فیصلے قومی ارادے سے ہوں گے
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اتحاد دولت قانون کے رکن ولید الاسدی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ہرگز اپنی خواہشات عراق پر مسلط نہیں کرسکتا اور ملکی قیادت کا انتخاب خالصتا قومی ارادے کے تحت انجام پائے گا۔
ولید الاسدی نے کہا کہ عراق کے اندرونی سیاسی معاملات اور سربراہان کے انتخاب کا عمل داخلی اتفاق رائے سے طے ہوتا ہے۔ بیرونی دباؤ سیاسی مفاہمت کے عمل کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت تصور کیا جائے گا۔ وزارت عظمی کے امیدوار کے تعین کا حتمی فیصلہ بھی بیرونی دباؤ سے بالاتر ہوکر اتحاد میں شامل گروہ باہمی مشورے سے کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوری المالکی کے وزارت عظمی کے ممکنہ امیدوار ہونے پر اعتراض کیا تھا۔