Nov ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • فیڈل کاسترو کے انتقال پر صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انقلاب کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کے انتقال پر کیوبا کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کو کیوبا کی حکومتی کونسل کے سربراہ رائول کاسترو کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کیوبا کے مرد آہن اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں جب دنیا کی ستم رسیدہ قومیں امن و انصاف اور آزادی جیسے بنیادی اور ابتدائی حقوق سے محروم کی جا رہی ہیں، خوش قسمتی سے ایسے آزاد مرد اور مجاہد موجود ہیں جو اپنی زندگی کے آخری لمحے تک جد وجہد سے دستبردار نہیں ہوتے اور انصاف و آزادی کا پرچم بلند کئے رہتےہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس پیغام میں کیوبا کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار اور ترقی وپیشرفت کی دعا کی-

انقلاب کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو ہفتے کی صبح نوے سال کی عمر میں انتقال کر گئے- فیڈل کاسترو انیس سو انسٹھ سے انیس سو چھہتر تک کیوبا کے وزیراعظم اور انیس سو چھہتر سے دو ہزار آٹھ تک کیوبا کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔

ٹیگس