Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے تمام تر مشکلات ، سازشوں اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود، زرمبادلہ کے ذخائر میں تیل کی آمدنی کا بیس فیصد حصہ اضافہ کیا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جمعرات کو مشہد میں آبی وسائل کے دوبڑے پروجیکٹوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بیس فیصد حصہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے سے، ایرانی عوام اور حکومت کی طاقت و  توانائی کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے -

انہوں نے ویانا میں اوپیک اجلاس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف تمام تر سازشوں کے باوجود ایران کے تیل اور گیس کی پیداوار میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا ہے -

صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے ایک سو ارب ڈالر نکال لیا ہے اور دیگر سبھی تیل برآمد کرنے والے ملکوں نے بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے استفادہ کیا ہے لیکن صرف ایران نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے -

ٹیگس