Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے خلاف ایران کا ردعمل

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے، ڈی اماٹو قانون کی مدت میں توسیع کے مقابلے میں دو اقدامات اب تک انجام دیئے ہیں -

پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان نے بہروز نعمتی نے امریکی سینٹ میں ڈی اماٹو قانون کی مدت میں مزید دس سال کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے ایک اقدام یہ کیا ہےکہ  ، ایسی قرارداد تیار کی  ہے جس پر دوسو بیس اراکین پارلیمنٹ نے اپنے دستخط کردیئے ہیں اور دوسرا اقدام امریکی پارلیمنٹ کے فیصلے کے جواب میں، ترجیحی بنیاد پر امریکی مصنوعات پر پابندی کا فیصلہ لیا گیا ہے-

بہروز نعمتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی پارلمینٹ ، ڈی اماٹو قانون کی دس سالہ منظوری کا ٹھوس جواب دے گی ، کہا کہ امریکہ نے ڈی اماٹوقانون کی منظوری کے علاوہ ایران کے ساتھ بوئینگ اور اس کے ماتحت کمپنیوں کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں  اس لئے مذکورہ دو اقدام کےعلاوہ کچھ دیگر اقدامات بھی انجام پائیں گے-

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران امریکہ کے توسط سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی خلاف ورزی کا جائزہ لے رہا ہے کہا کہ ایران کی  پارلیمنٹ، امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی پالیسیوں کا دنداں شکن جواب دے گی-  

ٹیگس