Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • حلب کے عوام کے لیے ایران کی تیسری امدادی کھیپ روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب کے متاثرہ افراد کے لیے ان کے ادارے نے تیسری امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے نے جمعرات کی شب تیسری امدادی کھیپ حلب روانہ کر دی ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ کھانے کے بند ڈبے شامل ہیں۔

انھوں اس بات پر زور دیا کہ اس سے قبل گذشتہ دو روز کے دوران ، دو امدادی کھیپیں ارسال کی جا چکی تھیں جن میں خیمے اور سردی سے بچاؤ کی دیگر اشیا شامل تھیں۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حلب کے متاثرہ عوام کے لیے بھیجی جانے والی مجموعی امداد میں چودہ سو کارٹن کے ڈبے روٹیاں، آٹھ ٹن دوائیں، باورچی خانے کے استعمال کے سات سو برتن اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار کھانے کے بند ڈبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی شہر حلب خاص طور پر اس شہر کے مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں کو دہشت گردوں کے اقدامات کی وجہ سے انتہائی دشوار حالات کا سامنا ہے اور شامی حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے ہمیشہ ان لوگوں کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس