Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • محمدجواد ظریف اس دورے کے دوران ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اورگفتگو کریں گے۔
    محمدجواد ظریف اس دورے کے دوران ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اورگفتگو کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف آج صبح ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمدجواد ظریف اس دورے کے دوران ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اورگفتگو کریں گے اور اقتصادی و سیاسی موضوعات پر منعقد ہونے والی نشستوں میں شرکت کریں گے۔

محمد جواد ظریف کے ساتھ ہمراہ وفد میں چیمبر آف کامرس سے وابستہ 38 بڑی کمپنیوں نیز تحقیقاتی مراکز کے سربراہ اور دیگر علمی و کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

واضح رہے افغانستان میں سیاسی اوراقتصادی امن و استحکام کے قیام کے سوال پر ہندوستان کے سرحدی شہر امرتسر میں سنیچر سے دو روزہ 'ہاٹ آف ایشیا کانفرنس' شروع ہو گئی ہے۔ جس میں اس کانفرنس کی حمایت کرنے والے 30 ممالک نیز 10 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی ہے۔

وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اس کانفرنس میں ہارٹ آف ایشیا خاص طور پر افغانستان میں امن و استحکام کی تقویت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کریں گے۔

اس کے بعد، محمدجواد ظریف چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی دعوت پر ان ممالک کا سفر کریں گے اور دونوں ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات اور منعقد ہونے والی مشترکہ تجارتی نشستوں میں شرکت کریں گے۔ 

ٹیگس