Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران، روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 11 سے  13 دسمبر تک تہران میں منعقد ہوگا۔
    ایران، روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 11 سے 13 دسمبر تک تہران میں منعقد ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس دو طرفہ تعاون میں توسیع کے تناظر میں توانائی سے متعلق ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں گے۔

شانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توانائی سے متعلق تشکیل پانے والی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ پیر کو ایران کے نائب وزیر تیل "امیرحسین زمانی نیا" اور روس کے نائب وزیر توانائی کی صدارت میں تہران میں منعقد ہوگا۔

ایران اور روس کے درمیان توانائی سے متعلق مشترکہ کمیٹی دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 13 ویں اجلاس کے دائرے میں اور30 افراد پر مشتمل ایک روسی وفد کی شرکت سے تشکیل پائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران، روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 11 سے  13 دسمبر تک تہران میں منعقد ہوگا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق،رواں سال کے 9 ماہ کے دوران ایران اور روس کے درمیان تجارتی لین دین میں گزشتہ سال کی اس مدت کی نسبت 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس