اسرائیل کا یوم سوگ
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل کا دن اسرائیل کے لئے یوم سوگ تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے دس ماہ پورے ہونے پر، جہاں اسرائیل سیاہ پوش ہے اور علاقے کا ایک ملک غلط راستہ طے کر رہا ہے، وہیں ایران کے تیل کی پیداوار دس لاکھ بیرل سے، تیئیس لاکھ بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے تیل کی پیداوار میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ اوپیک کے رکن اور غیر رکن ممالک، تیل کی پیداوار میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے تیل کی پیداوار میں اضافہ، اوپیک کے اجلاس میں ایران کے قومی اقتدار کا مظہر ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے صرف ایمٹی معاہدے میں ہی کامیابی حاصل نہیں کی، اوپیک اور مسافر بردار طیاروں کی خریداری میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور دیگر شعبوں میں بھی کامیابی کا راستہ طے کرتے رہیں گے۔