Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا قرقیزستان میں سرکاری استقبال

اسلامی جہموریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک پہنچنے پر اس ملک کے صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا-

 صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، وسطی ایشیا کے دوروں کے آخری مرحلے میں جمعرات کی سہ پہر قرقیزستان کے دارالحکومت 'بیشکک' پہنچے-

بیشکک بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر قرقیزستان کے صدر 'الماس بیگ آتام بایوف' نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا- اس موقع پر قرقیزستان میں تعینات ایرانی سفیر، سنئیر ایرانی سفارتکار اور ایرانی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے- قرقیزستان کے صدر کی جانب سے اپنے ایرانی ہم منصب کے باضابطہ استقبال کی تقریب جمعے کو قرقیزستان کے ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی-

اس دورے کا مقصد ایران اور قرقیزستان کے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے- دورہ بشکک کے موقع پر ایران کے صدر، قرقیزستان کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر اہم مذاکرات کریں گے اور تعاون کی کچھ دستاویزات پر دستخط بھی ہوں گے-

  واضح  رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، بدھ کے روز وسطی ایشیا کے پہلے مرحلے میں آرمینیا اور پھر قزاقستان گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر تعمیری مذاکرات کئے- ایران کے اہم وزرا اور اعلی حکام، وسطی ایشیا کے دوروں کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں.

ٹیگس