محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف کی شام کے بارے میں ٹیلیفونک گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے شام میں جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے مسلسل باہمی صلاح مشورے سے شام کی تبدیلیوں اور سیاسی میدان میں بحران شام کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران اور روس کے باہمی تعاون کے نتیجے میں شام کی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، فتح الشام اور ان سے متعلق دیگر گروہ اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہیں اور دہشتگرد جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔
ادھر شامی حکومت کے مسلح مخالفین نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے رواں ماہ قزاقستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مسلح گروہوں کے حامی میڈیا شامی حکومت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں جبکہ دہشتگرد ہی، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔