Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • گھانا کے نئے صدر کو صدر روحانی کا تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نانا اکوفو کو گھانا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے دن نانا اکوفو کو گھانا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات تمام شعبوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

واضح رہے گھانا میں صدراتی انتخابات 7 دسمبر 2016 کو منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس