Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سمیت دنیا کے مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور عوام کو دلی تعزیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایران کے عوام اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی فلسطین اور بیت المقدس امت مسلمہ کے اتحاد کے علمبردار تھے اور اس پر پختہ یقین رکھتے تھے۔


سید حسن نصراللہ کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی پوری جدوجہد سے لیکر انقلاب اسلامی کے بعد کے برسوں میں جس جس عہدے پر وہ رہے ، مسلہ فلسطین کے متعلق معاملات کو خاص اہمیت دیتے رہے۔
عراق کے سرکردہ سیاستداں اور مجلس اعلی اسلامی کے رہنما سید عمارحکیم نے اپنے پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی تاریخ کی ممتاز شخصیت قرار دیا ہے۔
عراق کے صدر فواد معصوم نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پراپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرحسن روحانی کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
فواد معصوم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ رفسنجانی عراقی عوام کے بڑے ہمدرد اور حامی تھے۔
عراق کے نائب صدر نوری المالکی اور نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے بھی اپنے پیغامات میں ایرانی سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصبا نے بھی صدر ایران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم نقصان قراردیا ہے۔

بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے نام کو اسلامی جمہوریہ ایران اور شامی حکومت کے خلاف ایرانی عوام کے انقلاب سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو، سابق صدر عبداللہ گل، ایران میں اقوام متحدہ کے نمائندے گیری لوئیس نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرجاری کردہ تعزیتی پیغامات میں ایران کے عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

 

ٹیگس