Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ و تشیع جنازہ

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں آج صبح تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، کابینہ کے اراکین، آیات عظام، علمای کرام ،ایران کی سیاسی و مذھبی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا جلوس جنازہ حرم مطہر حضرت امام خمینی(رح) کی جانب رواں دواں ہے جن میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو حرم حضرت امام خمینی(رح)  میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار 8 جنوری کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تہران میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ آپ کے انتقال پراسلامی جمہوریہ ایران میں 3 روز کے عام سوگ اور آج منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ دنیا کے کئی ممالک کے سربراہوں اور اعلی حکام نے آپ کے انتقال پر رهبر معظم انقلاب اسلامی، ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔

 

ٹیگس