ایرانی وزیر خارجہ کی مالی کے اسپیکر سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایساکا سیدیبہ سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسلامی بین الپارلمانی یونین کا اجلاس، عالم اسلام کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ملکوں کے اتحاد کی تقویت کے لئے قدم اٹھائے گا۔
اس ملاقات میں مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایساکا سیدیبہ نے بھی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی کی نظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
اس ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مالی میں بین پارلیمانی یونین کے آئندہ اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بدھ کے روز تہران میں ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی جس میں فریقین نے دو طرفہ اور پارلیمانی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔