Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جنازے میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت ایرانی عوام کے اتحاد کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت ایرانی عوام کے اتحاد کا مظہر تھی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعے کو امام خمینی رح کے حرم میں حاضری دی اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ ہی اللہ کے حضور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی-  صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کےمرقد مطہر کی زیارت اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں اللہ اور اسلامی نظام کی راہ میں جہاد و فداکاری، دانشمندی ، اعتدال پسندی اورعقلانیت کو آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی ممتاز خصوصیات قراردیا اور کہا کہ ایران کے عوام بھی ان ہی کے راستے کو انتخاب کریں گے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے  آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی آخری رسومات میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت کو ملک کے سبھی طبقوں اور سیاسی گروہوں کے درمیان اتحاد اور ایرانی عوام کی موقع شناسی کی علامت بتایا اور کہا کہ اس دن سبھی لوگوں نے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے دنیا کے سامنے اسلامی نظام میں پائے جانے والے اتحاد کا شاندارجلوہ پیش کیا - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امام خمینی رح اور رہبرانقلاب اسلامی کے  یاور و ناصر جناب آیت ا للہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پوری قوم کے لئے ایک بڑی مصیبت ہے کہا کہ مرحوم رفسنجانی  انقلاب اور اسلامی تحریک کے سخت اور دشوار حالات میں عوام کے لئے مضبوط پناہ گاہ تھے اور عوام نے بھی ان کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے خادموں کے تئیں اپنی وفاداری کا بھرپور ثبوت دیا - ان کا کہنا تھا کہ ایران کے عوام آخری وقت تک اپنے حکام کے شانہ بشانہ رہتے ہیں اور رحلت و شہادت کے بعد بھی حکام سے اپنے دائمی اور مضبوط رشتے کی پاسداری کرتے ہیں-

 

ٹیگس