Jan ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ تین بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دینے سے آل خلیفہ حکومت کی قانونی حیثیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے اور اس وقت آل خلیفہ حکومت کی جیلیں علما اور سیاسی کارکنوں سے بھری ہوئی ہیں  -   تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ بحرینی عوام کی استقامت جو ایران کے اسلامی انقلاب سے الہام لے کر جاری ہے اور بحرینی عوام کا خون ناحق جلد ہی آل خلیفہ حکومت کو سرنگوں کردے گا - انہوں نے شام کے  بارے میں آئندہ تیئیس جنوری کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان مذاکرات سے شام میں جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور فوعہ و کفریا کے علاقوں کے محصور عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے میں مدد ملے گی - تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی آمد  کی مناسبت سے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نور کا دھماکہ ، عالم اسلام کا معجزہ اور ایرانی عوام کے ایمان اور معنویت کی طاقت کا جلوہ تھا جس نے مغرب اور مشرق کی طاقتوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں - انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی نے دنیا والوں کو نیا راستہ دکھایا اور یہ ثابت کردیا کہ دنیا کی مشرقی اورمغربی طاقتوں پر بھروسہ کئے بغیر آگے کی جانب قدم بڑھایا جاسکتا ہے اور یہ ایک ایسا اقدام تھا جس کا اس سے پہلے دنیا نے تجربہ نہیں کیا تھا - تہران کے خطیب جمعہ نے تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کو تعزیت بھی پیش کی -

 

ٹیگس