Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران فضائی دفاع کے میدان میں خودکفیل ہو گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ فضائی دفاع کے میدان میں ایران، پوری طرح خود کفیل ہو گیا ہے۔

شمال مشرقی ایران کے شہر سبزوار میں شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ فضائی دفاع کا شعبہ اگرچہ میزائل سازی اور ڈرون کی تیاری سے زیادہ سخت اور پیچیدہ ہے، لیکن ملک اس شعبے میں خودکفیل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب سپاہ پاسداران اور فوج، فضائی دفاع کی سب سے بڑی مشقیں انجام دے گی جس میں صرف ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کے تیار کردہ فضائی دفاع کے آلات استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی دفاع کے ان آلات میں ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچنگ پیڈ وغیرہ بھی شامل ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی دشمنی اور پیدا کردہ مشکلات کے باوجود ایران کے عوام، اسلامی نظام کے دفاع کے تمام میدانوں میں پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں ملک کے خلاف ہرقسم کی سازشوں، خطرات اور پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

 

ٹیگس