Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون باکسر کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے تھائی باکسنگ میں میڈل اپنے نام کرنے والی خاتون کھلاڑی کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کا ایمان اور حوصلہ سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔

 رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی یکجہتی گیمز میں ایران کی خواتین تھائی باکسنگ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی فرشتہ حسن‌زادہ کو حوصلہ افزائی کا پیغام بھیجا ہے۔

فرشتہ حسن‌زادہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور سخت مقابلے کے بعد نقرہ کا تمغہ اپنے نام کیا۔ فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گولڈ میڈل جیت کر اسے رہبر انقلاب کو پیش کرنا چاہتی تھیں۔ اب امید کرتی ہوں کہ وہ ان کا سلور میڈل قبول کریں گے۔

فرشتہ حسن‌زادہ کے عقیدت سے بھرے جذبے کی اطلاع جب رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای تک پہنچی تو انہوں نے باضابطہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی! آپ کا ایمان،  حوصلہ، کوشش، اور اعتماد نفس یہ سب سونے سے بھی برتر اور قیمتی ہیں۔

رہبر معظم کا یہ خصوصی پیغام فرشتہ حسن‌زادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

ٹیگس