اسلامی یکجہتی گیمز: 800 میٹر دوڑ میں ایرانی کھلاڑی نے جیتا سونے کا تمغہ
Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
ایرانی کھلاڑی امیریان نے اسلامی یکجہتی گیمز میں 800 دوڑ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
سحرنیوز/کھیل: ایرانی ایتھلیٹ علی امیریان نے 2025 کے اسلامی یکجہتی گیمز میں مردوں کی 800 میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
امیریان نے آخری لائن عبور کرنے کا وقت 1:46.18 ریکارڈ کیا، جس نے مقابلے کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا۔ سلور میڈل مراکش کے عبد الرحمن الاسل کے حصے میں آیا جنہوں نے 1:46.23 کا وقت لگایا، جبکہ برانز میڈل قطر کے ابوبکر عبد اللہ نے 1:46.26 کے ساتھ حاصل کیا۔
چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز ریاض 2025 میں 57 ممالک کے 3,000 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور 25 کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔