Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات اسے دنیا میں تنہا کر دیں گے، بروجردی

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ سید علاء الدین بروجردی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار کو تہران کے خلاف واشنگٹن کی دھمکیوں کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

تہران میں پارلیمانی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سید علاءالدین بروجردی کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایران موثر کردار ادا کر رہا ہے اور ایران سے امریکہ کی برہمی اور تازہ دھمکیوں کی بھی اصل وجہ یہی ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو جامع ایٹمی معاہدے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکہ اور برطانیہ کے زرخریدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہے گا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات نے دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ کر دیا ہے جو مستقبل میں اس کے تنہا ہونے کا سبب بنے گا۔

 

ٹیگس