جماعت اسلامی: ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i270665-جماعت_اسلامی_ایران_کا_اسلامی_انقلاب_ساری_دنیا_کیلئے_روشن_مثال
جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی: ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال

جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو نے کراچی میں ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب برپا کیا۔ انہوں نے عالم اسلام کو جس اتحاد و یگانگت کا درس دیا اس کے ثمرات رہتی دنیا تک  باقی رہیں گے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ یہ خالص اسلامی انقلاب تھا جس کیلئے حضرت امام خمینی (رح) نے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا قائم ہے امام خمینی (رح) کی فکر بھی قائم رہے گی اور ایران کا اسلامی انقلاب بھی قائم رہے گا۔