ایران کی فضا اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی
Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اڑتیسویں سالگرہ کی شب میں ایران کے عوام نے پورے ملک میں بیک وقت نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی شب میں ٹھیک نوبجے پورے ایران میں لوگوں نے بیک وقت اپنے گھروں کی چھتوں پر جاکر اور سڑکوں پر نکل کر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔
ایران کے انقلابی عوام نے بیک وقت اللہ اکبر کے نعرے لگاکر ایک بار پھر اپنے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا اور عالمی سامراج اور ایران اسلامی کے دشمنوں کے منہ پر زور دارطمانچہ رسید کیا
اس موقع پر ایران اسلامی کے سبھی مشرقی مغربی اور جنوبی اور شمالی علاقوں کی فضاؤں میں نور افشانی کی گئی۔ دارالحکومت تہران میں بھی انقلابی شہریوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور اسلامی انقلاب کا جشن منایا۔