Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • الی بیت المقدس عظیم دفاعی، سیکورٹی اور ثقافتی مشقوں کا آغاز

الی بیت المقدس نامی سب سے بڑی دفاعی، سیکورٹی اور ثقافتی مشقیں جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں شروع ہو گئی ہیں۔

اتحاد، بصیرت اور عوامی رضاکار فورس اور یاوران انقلاب کی طاقت کے نام سے ہونے والی ان مشقوں میں شیعہ سنی مسلمانوں پر مشتمل اٹھانوے بٹالینیں حصہ لے رہی ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے  القدس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد مارانی نے الی بیت المقدس مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور رضاکار فورس اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظام کا اہم ترین جز ہے۔
 سلمان بریگیڈ کے کمانڈر حسین معروفی نے اس موقع پر کہا کہ الی بیت المقدس مشقیں، چوبیس فروری تک صوبہ سیستان وبلوچستان کے انیس شہروں میں انجام دی جا ئیں گی جن کے دوران، ملکی دفاع، سلامتی کے علاوہ  قدرتی آفات سے بچاؤ اور امداد رسانی کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔

ٹیگس