ایران کی جانب سے سیہون دھماکے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i272178-ایران_کی_جانب_سے_سیہون_دھماکے_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پردہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے سیہون دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پردہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گردوں کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 83 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔