Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و عظمت نے اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سبھی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے-

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں یورپی امور سے مربوط ایک عہدیدار کے دعوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایٹمی معاہدہ نہ ہوتا تو ایران کے خلاف جنگ ناگزیر تھی کہا کہ یہ ایک فریب اور جھوٹ ہے کیونکہ دنیا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور ایرانی عوام  آخری دم تک  دشمنوں کے مقابلے میں دٹے ہوئے ہیں- تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر طاقتیں ایران پر حملہ نہیں کرتی ہیں تو اس کی وجہ ایران کی طاقت اور اس کی عظمت ہے-  انہوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دنیا کی ساتویں  بڑی فوجی طاقت ہے- انہوں نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک رکنے والی نہیں ہے اور بحرینی عوام کا یہ انقلاب عوام پر مسلط آل خلیفہ کی پٹھو حکومت کے مقابلے میں ہر حال میں کامیاب ہوگا - تہران کے خطیب جمعہ نے یمنی بچوں کی قاتل آل سعود حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت اپنے بین الاقوامی حامیوں کی مدد سے بدستور یمنی عوام کا قتل عام کررہی ہے-  انہوں نے یمن میں آل سعود  کے وحشیانہ اقدامات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی-

 

ٹیگس