Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی زمینی مشقوں کا آغاز

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر اعظم گیارہ نامی فوجی مشقیں مرکزی ایران کے وسیع علاقے میں شروع ہوگئی ہیں۔

فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں، فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو مرصاد نامی جدید ترین اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا  جارہاہےپیامبر اعظم گیارہ فوجی مشقیں مرکزی ایران کے صحرائی علاقے میں بدھ تک جاری رہیں گی، جن کے دوران سپاہ کی بری فوج کے مختلف یونٹ فرضی دشمن  کے خلاف انٹیلی جینس کارروائیاں بھی انجام دیں گے۔ اس دوران بیرونی دشمن کے ہر ممکنہ حملے سے نمٹنے کی غرض سے بری فوج کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ سال اگست کے آخر میں وزارت دفاع کے سائنسدانوں اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے، دفاعی اور جنگی طاقت میں اضافے کو ایران کا مسلمہ حق قراردیا تھا۔ رہبرانقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق، ایسے وقت میں جب دنیا کی منہ زور اور تسلط پسند طاقتیں ، کسی بھی اخلاقی اور انسانی قدروں کی پابند نہیں ہیں اور دیگر ملکوں پر حملہ کرکے ، بے گناہوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں، ملک کی دفاعی اور جنگی طاقت میں اضافہ فطری بات ہے۔ ایران کی مسلح افواج اپنے کلینڈر کے مطابق سال  بھر کے دوران مختلف فوجی مشقیں انجام دیتی ہیں جن کا مقصد خطے کے ملکوں کو دوستی کا پیغام دینا اوراسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو خبردار کرنا ہے۔

ٹیگس