تہران میں منشیات کے خلاف مہم سے متعلق عالمی کانفرنس کا اغاز
تہران میں منشیات کے خلاف مہم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس پیر کے روز شروع ہو گئی۔
منشیات کے خلاف تہران کی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے راستوں سمیت منشیات کے خلام مہم کے مختلف طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔تہران کانفرنس میں انّیس علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایشیا اور یورپ کے پینتیس ملکوں کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔منشیات کے خلاف مہم سے متعلق تہران میں منعقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت، ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی اور انسداد جرم و منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین او ڈی سی کے ایگزکٹیو ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یوری فیدوتوف کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ سے وابستہ کئی اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران منشیات کے خلاف مہم میں پیش پیش رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم میں اب تک تین ہزار پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار شہید اور دس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔