انسداد منشیات کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف ٹھوس مہم کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پیر کو تہران میں انسداد منشیات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ ایران نے انسداد منشیات کے میدان میں علاقائی اور بین الاقوامی پیرائے میں انٹیلیجنس اور آپریشنل تعاون کے لئے ضروری راستہ ہموار کیا ہے لیکن اس طرح کے تعاون کی کامیابی کے لئے علاقے اور علاقے سے باہر کے ملکوں کے ذریعے وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق مشترکہ کوششیں ضروری ہیں-
انہوں نے کہا کہ بالقان کے لئے اسمگل کی جانے والی منشیات کے راستے میں ایران پہلا ملک ہے اور ایران کو ہی اسمگلنگ اور جرائم کی بڑی بڑی لہروں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے-
ایرانی وزیرداخلہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، متوازن حکمت عملی کے ساتھ انسداد منشیات کے تمام پہلوؤں کا مقابلہ کرتا ہے، کہا کہ ایران کی سیکورٹی فورس نے دو ہزار سولہ میں دو ہزار تین سو کارروائیاں انجام دے کر انواع و اقسام کی چھے لاکھ اکیاسی ہزار پانچ سو چھیہتر کلوگرام منشیات کو ضـط کیا جبکہ یہ مقدار دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے-