ایران اور سری لنکا کے اسپیکروں کی ملاقات
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران اور کولمبو کے درمیان تعلقات اور تعاون کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیا ہے.
تہران میں سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر کارو جے سوریا کے ساتھ ملاقات میں اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے اقتصادی شعبے میں تعاون کے جانب اچھے قدم اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کا نجی شعبہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سری لنکا کے نجی شعبہ کے درمیان سیاحت کے میں بھی تعاون تیزی کے ساتھ فروغ آئے گا۔
سری لنکا کے اسپیکر کارو جے سوریا نے اس موقع پر کہا کہ ، دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداروں کے درمیان صلاح مشورے کا عمل تعمیری ہے اور مختلف فورموں پر کولمبواور تہران کے درمیان بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔