Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران اور آذربائیجان کے درمیان ریلوے لائن کا تجرباتی افتتاح

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے دورہ ایران کے موقع پر آذربائیجان کی ٹرین کے، ایران کے شمالی سرحدی شہر آستارا کے ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی شمال جنوب کوریڈور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے آستارا سے آستارا ریلوے لائن کا تجرباتی طور پر افتتاح ہو گیا۔

ایران اور آذربائیجان کے آستارا نامی سرحدی شہروں کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح اور ساتھ ہی دونوں ملکوں کی شراکت سے ایران کے شمال میں رشت - آستارا ریلوے لائن کا پروجیکٹ مکمل ہو جانے سے اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان کے راستے یورپ کی ریلوے لائن سے متصل ہو جائے گا اور جمہوریہ آذربائیجان بھی ریلوے لائن کے ذریعے خلیج فارس تک براہ راست دسترسی حاصل کر لے گا-

آستارا - آستارا ریلوے لائن کا افتتاح ہو جانے سے، ایران اور آذربائیجان کے لئے ٹرانزیٹ اور ٹرانسپورٹ کی توانائیوں سے استفادے کے، بے شمار مواقع فراہم ہو جائیں گے-

چنانچہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ریلوے لائن سے متصل ہو جانے کے بعد بہت ہی آسانی کے ساتھ تجارتی سامان بندر عباس اور جمہوریہ آذربائیجان کے راستے روس، اور دیگر ممالک نیز یورپی ملکوں کو منتقل کر سکیں گے- واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف، اتوار کو ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں سعدآباد کمپلیکس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا-

 

ٹیگس