ایران کے وزیر خارجہ کی قطر کے امیر سے ملاقات
Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔
دوحہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہران اور دوحہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔
اس ملاقات میں اہم علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک روزہ دورہ قطر میں اس ملک کے وزیر خارجہ خالد بن عطیہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے جولائی دو ہزار پندرہ میں قطر کا دورہ کیا تھا جس میں باہمی تعاون، علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔