Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • وعدۂ صادق 4 کے سلسلے کی 82 ویں لہر یا علی اکبر امام حسین (ع)‘ کے مبارک کوڈ کے ساتھ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آج صبح وعدۂ صادق 4 کے سلسلے کی 82 ویں لہر یا علی اکبر امام حسین (ع)‘ کے مبارک کوڈ کے ساتھ مکمل کامیابی سے انجام دی گئی۔ 

سحرنیوز/ایران:  یہ کارروائی شمالی ایران کے معزز اور بہادر عوام ، آذربائیجان شرقی، اردبیل، گیلان، مازندران اور گلستان ، کے نام تحفہ کے طور پر کی گئی۔
بیان کے مطابق یہ حملہ پہلے سے مقرر اہداف پر کیا گیا جن میں عریفجان، الخرج، امریکہ کے دفاعی لاجسٹک سائٹ (kGL)، شیخ عیسی میں پیٹریاٹ رادار کی تباہی، شیخ عیسی میں جاسوسی طیارے P‑8 کے ہینگر کی تباہی، امریکی سپورٹ فیول ٹینکس، MQ‑9 ڈرون کے ہینگر اور علی السالم میں ڈرون کے سیٹلائٹ کمیونیکیشن ڈش کی تباہی شامل ہیں۔ یہ تمام کارروائیاں خودکش  ڈرونز کے ذریعے انجام دی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں مزید نتائج عوام تک پہنچا دیے جائیں گے۔
آخر میں کہا گیا کہ تمام شرارت کے مراکز کو کئی گنا زیادہ طاقت کے ساتھ، خدا کے فضل سے، نشانہ بنایا جائے گا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس