Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے دو جہاز روسی بندرگاہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے 'دماوند' اور 'درفش' نامی دو جنگی جہاز خیرسگالی دورے پر روسی علاقے قفقاز کی بندرگارہ مخاچ قلعہ پہنچ گئے۔

ايرانی بحريہ كے جہازوں كا يہ دورہ روس كے ساتھ قريبی اور دوستانہ تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعلقات كے لحاظ سے نہايت اہميت كا حامل ہے اور دونوں ممالک كے درميان باہمی تعلقات كے فروغ ميں دور رس نتائج مرتب كرے گا۔

ايراني بحريہ كے جہازوں كا روس كا يہ چوتھا دورہ ہے، ايران اور روس كے درميان مختلف شعبوں خصوصاً دفاعی امور پر باہمی تعاون كی سرگرميوں ميں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

ايرانی اور روسی بحری افواج كے مابين گہرے تاريخی اور دوستانہ روابط قائم ہيں اور دونوں افواج مشتركہ مشقوں، خير سگالی كے دوروں اور تربيتی معاملات كے حوالے سے مسلسل رابطے ميں رہتی ہيں۔

 

ٹیگس