Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ نے 150 آپریشن انجام دیئے، بڑی کامیابی

ایران بحریہ نے10 ہزار تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔

رئير ايڈميرل حبيب اللہ سياری نے ايرانی بحريہ كی نمائش كے افتتاح كے موقع پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ نیوی نے رواں ایرانی سال میں 150 آپریشنز انجام دیئے ہیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی پانیوں میں 10 ہزار تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے رواں ايرانی شمسی سال ميں 10 ہزار تجارتی اور تيل بردار جہازوں كو محفوظ راستہ فراہم کرنے كے لئے 150 آپريشنز انجام دیئے ہیں۔

بين الاقوامی پانيوں كے مشن پر جانے والا 44 واں ايرانی بحری جہاز گزشتہ ہفتے بحر اوقيانوس ميں 150 دن گزارنے كے بعد ايران واپس پہنچ گيا.

ٹیگس