Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جنرل باقری

مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسن باقری نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جدید ترین اور ایکوریٹ میزائل ٹکنالوجی موجود ہے۔

جنوب مغربی ایران میں ایک دفاعی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد حسن باقری نے کہا کہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں غلطی کا امکان، دس میٹر سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی میزائیل ٹیکنالوجی دنیا کے بہت کم ملکوں کے پاس ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ایسے میزائل تیار اور انہیں استعمال کرنے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔
چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد حسن باقری نے واضح کیا کہ اس نمائش میں رکھے گئے آلات مکمل طور پر ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ ایران کے نوجوان سائنسدان، خود اعتمادی کی دولت کے ساتھ ہر میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔

ٹیگس