غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، جنگ بندی صرف نام کی، دنیا تماشائی
ابلاغیاتی ذرائع نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں واقع الزیتون محلے پر حملے کئے جن میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شمالی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بھی حملے کئے جن میں جبالیا کیمپ بھی شامل ہے۔ صیہونی فوجیوں کے ان حملوں میں متعدد رہائشی مکانات منہدم ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شیخ زائد نامی اسکوائر کے اطراف میں کئی کار بموں کے دھماکے کئے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات منہدم ہوگئے ۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز پورے غزہ میں سنی گئی ۔