ایران دفاعی شعبوں میں کافی مضبوط
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے دفاعی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان نے پارليمنٹ كی قومی سلامتی اور خارجہ پاليسی كميشن كے ايک مشتركہ اجلاس ميں كہا كہ ایران نے صنعت اور ٹيكنالوجی سميت اسٹيل، تيل، پيٹروكيميكل، مواصلات اور نقل و حمل كےشعبوں ميں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے گزشتہ ساڑھے تين برسوں ميں ملک كے دفاعی شعبوں ميں وزارت دفاع كی ترقی اور كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس عرصے ميں محكمہ دفاع نے 60 ہزار سے زائد روزگار كے مواقع فراہم كئے ہيں۔
اس موقع ميں ايرانی پارليمنٹ كی قومی سلامتی اور خارجہ پاليسی كميٹی كے سربراہ علاء الدين بروجردی نے رہبرانقلاب اسلامی كی حاليہ ہدايات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ قومی پيداوار اور روزگار كے مواقع فراہم كرنا، حكومت اور پارليمنٹ كی اہم ترجيح ہے۔