Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • برطانوی الزامات کی مذمت

ایران نے برطانیہ کی وزیراعظم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے برطانیہ کے وزير اعظم تھریسا مے كے دورہ سعودی عرب كے موقع پرايران مخالف من گھڑت اشتعال انگيز بيانات كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ خطے ميں نہتے عوام كا قتل عام كرنے كے لئے  دہشت گردی پھیلانے اور جارحيت كرنے والے عناصر كو ہتھياروں كی فراہمی اور برطانوی وزيراعظم كے دعووں میں تضاد ہے۔

انہوں نے كہا كہ يہ پہلی بار نہيں كہ برطانوی وزيراعظم ايران پر بے بنياد الزامات لگا رہی ہيں جبكہ ايران علاقائی امن و استحكام كے لئے اپنا تعميري كردار ادا كر رہا ہے بالخصوص علاقائی ممالک كی باضابطہ درخواست پر انسداد دہشتگردی كے حوالے سے بھی مدد فراہم كر رہا ہے اور يہ بات كسی سے پوشيدہ نہيں ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا كہ برطانيہ اور خطے ميں اس كے اتحادی ممالک كی غلط پاليسيوں كی وجہ سے علاقے ميں كشيدگی بڑھ رہي ہے۔

انہوں نے كہا كہ ايسا لگ رہا كہ برطانیہ اور اس كے علاقائی اتحادی ممالک شام اورعراق ميں دہشت گردوں كی سنگين شكست سے خوش نہيں ہيں۔

انہوں نے كہا كہ ہمیں توقع ہے كہ لندن حكومت حقائق كو تسليم كرتے ہوئے خليج فارس میں غلط مؤقف اپنانے كے اقدامات سے گريز كرے گی۔

 

ٹیگس