Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۲:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کی انتخابات میں شرکت تاریخ ساز ہوگی : صدر مملکت

صدرمملکت نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہماری قوم آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے آزادی اور خود مختاری کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

صدر مملكت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات كے روز ايران کے صوبے سمنان كے ماہرين اور عمائدين كے ساتھ ايک خصوصی نشست ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عوام كو انتخابات اور ووٹنگ سے مايوس كرنا، قوم كے خلاف دشمنوں كے راستے پر گامزن ہونے كے مترادف ہے مگر قوم جان لے كہ وطن عزيز كے مستقبل كا انحصار ان كی انتخابات ميں شركت اور حق رائے دہی كے استعمال پر ہے۔

ايران ميں 2013 كے صدارتی انتخابات ميں قوم كی 73 فيصد شركت كا حوالہ ديتے ہوئے صدر حسن روحانی نے كہا كہ جب عوام يہ سمجھيں كہ انتخابات ميں ان كی شركت ملک كی ترقی اور خودمختاری كی بالادستی كے لئے ناگزير ہے تو يقينا قوم اپنی تاريخی شركت كو يقينی بنائے گی۔

صدر روحانی کا کہنا تھا كہ آج ايران كے نوجوان طبقے نے انفارميشن، ٹيكنالوجی سميت جوہری سائنس، ٹكنالوجی اور ادويات كے شعبوں ميں شايان شان كاميابياں حاصل كی ہيں۔

انہوں نے كہا كہ ايران ميں امن و امان كی صورتحال، خطے كے تمام ممالک سے بہتر ہے اور ہمارا ملک عالمی اور ملكی سطح پر پابنديوں اور سازشوں كے باوجود ترقی كر رہا ہے۔

ٹیگس