Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • تجارت: ايران كی بين الاقوامی پوزيشن مستحکم

سركاری اعداد و شمار كے مطابق تجارت كے لحاظ سے ايران كی بين الاقوامی پوزيشن ميں نماياں بہتری آئی ہے اورايران اپنی ماضی كی پوزيشن یعنی 152 سے 120ویں نمبر پرآ گيا ہے۔

ایرانی محکمہ صنعت و تجارت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں 7 ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ 155 منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 159 منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ تفصيلات كے مطابق صدرحسن روحانی كی قيادت ميں گيارہويں ايرانی حكومت نے 8 ارب ڈالر غيرملكی سرمايہ كاری كے ساتھ ملک ميں 159 منصوبوں كی منظوری دی ہے۔ رپورٹ كے مطابق، ايران ميں 19 ہزار نامكمل منصوبوں كو كھربوں تومان (ايرانی كرنسی) كے بجٹ سے مكمل كرلئے گئے جبكہ اس عمل ميں شامل 304 ہزار افراد كے لئے بھی روزگار كے مواقع فراہم كئے گئے۔

ٹیگس