شام پر امریکی حملہ غیر ناقبول ہے، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو اطالوی وزیر خارجہ انجلینو الفانو سے ٹیلیفونی گفتگو میں کیمیائی حملے جیسے بے بنیاد بہانے سے شام پر امریکا کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے خان شیخون پر کیمیائی حملے کی تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت پر زو ردیا-
اطالوی وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے تبادلہ خیال کیا-
اطالوی وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں اٹلی میں ہوئے گروپ سات کے ملکوں کے اجلاس میں طے پانے والے معاملات سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا-