لوک سبھا میں پرانے قوانین کو ختم کرنے والے منسوخی اور ترمیمی بل دوہزار پچیس کو منظور
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آج منگل کو پرانے قوانین کو ختم کرنے والے منسوخی اور ترمیمی بل دوہزار پچیس کو منظور کر لیا گیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے کہا کہ اس بل پرچوبیس لوگوں نے بات کی ہے اور یہ ایک اچھی پہل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے قیام کے بعد قانون بنانا یا کسی قانون کی ضرورت نہ ہونے پر اسے منسوخ کرنے کا کام مسلسل کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دریں اثنا لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اس منسوخ اور ترمیمی بل کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت سے بل اسی حکومت نے پاس کیے ہیں اور اب انہیں ختم کیا جارہا ہے۔
اپوزیشن ارکان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پہل کرے اور اس کے حصول کے لیے ججوں کی تقرری کرے۔
کانگریس کے وکیل ڈین کوریاکوس نے منسوخ اور ترمیمی بل دوہزار پچیس پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نوآبادیاتی دور کے قوانین کو منسوخ کرنے کی آڑ میں مکمل من مانی کی جا رہی ہے