غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ بارش اور سیلاب کے بعد نیا بحران
غزہ میں صیہونی دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی عدم پابندی نے بارش اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی المناک صورتحال کو ایک نئے بحران کی شکل دے دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:العالم نیوز پورٹل کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ پالیسیوں اور سخت ممانعت کے نتیجے میں غزہ والوں کو درکار لازمی امداد غزہ نہیں پہنچ پا رہی جس کے نتیجے میں اب غزہ والوں کو موسم کی تبدیلی کے بعد نہایت ناگفتہ بہ صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
شدید بارشوں اور بے گھر افراد کے خیموں کے تباہ ہونے سے فلسطینیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔ غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے مطابق اس صورتحال کے باعث اب تک تین بچوں سمیت پندرہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
غزہ میں نامساعد موسمی حالات اور گلیوں اور بے گھر افراد کے خیموں میں سیلاب کی صورتحال ہے، ترجمان شہری دفاع کے مطابق اس صورتحال کے باعث نوے فیصد خیمے تباہ ہو چکے ہیں۔
فلسطینی عہدے داروں نے کہا ہے کہ امداد نہ پہنچ دینے میں صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیے کی گہرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محلہ الشجاعیہ کے اطراف میں بے گھر افراد کے خیمے ڈوب چکے ہیں اور بارشوں کی شدت کی وجہ سے الشفاء ہسپتال میں سیلاب آ گیا ہے اور ہسپتال کا شعبہ استقبالیہ مکمل طور پر پانی کی نذر ہو گیا ہے۔