Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر کی تعیناتی+ ویڈیو

ڈاکٹر محمد فتحعلی نے ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے طور پر با ضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتحعلی نے ایک شاندار تقریب میں اپنی اسناد کو ہندوستان کی معزز صدر دروپدی مرمو کو پیش کیا۔ اس موقع پر ان کی ہندوستان میں باضابطہ سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فتحعلی کو حال ہی میں ڈاکٹرایراج الٰہی کی جگہ ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر کو طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ہندوستان کے لئے ایران کے نئے سفیر ڈاکٹر محمد فتحعلی، نے اپنی ذمہ داریوں کے آغاز سے قبل وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور اپنی مجوزہ منصوبہ بندی، نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور تہران–نئی دہلی کے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیرِ خارجہ نے دہلی میں ایران کے نئے سفیر کے لئے کامیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان دو قدیم تہذیبوں کے درمیان تاریخی و ثقافتی رشتے اور طویل سفارتی تعلقات ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جو ہر پہلو سے تعاون کے فروغ کے لئے بہترین بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگس