ایران اور روس کا اسٹریٹجک شمال-جنوب راہداری کی رفتار بڑھانے پر اتفاق
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم نے اسٹریٹجک شمال جنوب راہداری کو تیز کرنے پر زور دیا۔
سحرنیوز/ایران: روس کے نائب وزیر اعظم "ویتالی ساویف" اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی تہران میں یہ ملاقات دونوں ممالک کے صدور کے درمیان اعلیٰ سطح کی مفاہمت کے تسلسل میں اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور آپریشنل مرحلے میں داخل ہونے کے مقصد سے انجام پائی۔اس اجلاس میں، دونوں فریقوں نے شمال جنوب راہداری پر خطے کے جیو پولیٹکس میں ایک فیصلہ کن عنصر کے طور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران نے اس راہداری کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور قلیل مدت میں تمام موجودہ انتظامی اور ادارہ جاتی رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی اور ساتھ ہی شمال جنوب راہداری کے قانونی اور انتظامی حقوق کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری معاہدے بھی کیے جائیں گے۔
انہوں نےصدر پزشکیان کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس راہداری کے راستے میں واقع تمام اراضی سال کے آخر تک حکومت کی ملکیت میں آ جائیں گی تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی وقفے کے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔ روسی نائب وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں ایران کے پختہ رویے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس منصوبے کو تیز کرنے اور آپریشنل عمل شروع کرنے کے لیے ماسکو کی آمادگی کا اعلان کیا۔