Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق امریکہ کے لئے بہانہ : ایران

ایران نے کہا ہےکہ کسی بھی بين الاقوامی تنظيم يا ادارے نے امريکہ کو يہ اختيار نہيں ديا کہ وہ دوسرے ممالک کی صورتحال کا جائزہ لے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز انسانی حقوق کی نام نہاد خلاف ورزی کے الزام ميں ايک ايرانی محکمے اورعدليہ کے ايک عہديدار کو پابنديوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی صحیح پالیسی نہیں رہی اور نہ ہی وہ دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امريکہ انسانی حقوق کے بہانے مستقل ممالک کے خلاف غيرقانونی اقدامات دہراتا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے عائد کی جانے والی پابندياں عالمی قوانين کی خلاف ورزی ہيں۔

بہرام قاسمی نے امريکہ کی جانب سےعالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے امريکہ بالخصوص خطے ميں اس کے اتحادی بشمول ناجائز صیہونی حکومت کا رویہ اور کردار سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امريکہ کی طرف سے اس قسم کی رپورٹ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات ميں مداخلت ہے۔

ٹیگس